Site icon Sports Tribune

گبین جبہ سنوسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا


پشاور (شاہ زیب خان)خیبر پختونخوا کے حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ میں منعقدہ سنو اینڈ کلچر فیسٹول اپنی تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا تین روزہ فیسٹول کے آخری روز سائیکلنگ، میراتھن ریس،رسہ کشی اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہ ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات اور کلچر وٹورازم اتھارٹی کی باہمی اشتراک سے منعقدہ تین روز گبین جبہ سنو فیسٹول گزشتہ روزاختتام پزیر ہوگیاآخری روزسائیکلنگ کے ایونٹ میں ابوزر نے پہلی، بلال نے دوسری اور طلحیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، میراتھن ریس میں سوات رنرز نے پہلی، سوات روڈ لائنرز نے دوسری، خوازہ خیلہ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، رسہ کشی میں سوات گرین نے سوات ریڈ کو تین صفر سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اے ڈی سی سہیل خان‘ اے ڈی سی عبدالطیف‘ اے سی مٹہ عبدالقیوم خان‘ آر ایس او کاشف فرحان،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، اختتامی تقریب کے موقع پر  شاہد ملنگ گروپ‘ شاہد علی خان نے اپنے فن کا جادوجگایا۔فیسٹیول میں میں پشتو کے نامور گلوکاروں حشمت سحر‘ عمران خان‘ شہزاد خیال،وصال خیال‘ شوکت محمود‘ زبیر نواز  نے خوبصورت نغموں سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تودوسری جانب ایوارڈ یافتہ فنکار سید رحمان شینو اور میراوس نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی،فیسٹول میں سب سے خوبصورت اور مشکل پانچ کلومیٹر پرمخیط سائیکل ریس  کا انعقاد کیا گیاجو کہ لوکہ کے مقام سے شروع ہوکر گبین جبہ ٹاپ پر اختتام پزیر ہوئی ریس میں 40 سائیکلسٹ نے شرکت کی جس میں تین مختلف کیٹگریز سینئر،جونیئر اور ماونٹن بائیک کی کیٹگری شامل تھی،فیسٹیول میں سیاحوں اور ان کے بچوں کے لئے پلے لینڈ،میجک شو،ہنڈی کرافٹ سٹالز، ٹورسٹ انفارمیشن ڈسک روایتی ڈانس سمیت پشتوں کے معروف گلوکاران نے اپنی آوازوں کا جادو جگا کر فیسٹول کو چار چاند لگادیے۔فیسٹیول میں  نوجوانوں نے کثیر تعداد بھرپور شرکت کی گزشتہ سال بھی اس فیسٹیول کوبھرپور طریقے سے منعقد کیا گیا تھا اور امسال بھی گبین جبہ سپورٹس فیسٹیول کو بہترین طریقے سے آرگنائزکیا گیا ہے جس میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں‘آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 
 

 

Exit mobile version