یوم پاکستان سائیکل ریس ، ایس ایس جی کے فرمان محمد نے جیت لی
پشاور(سردارزرید خان) خیبرپختونخوا سایکلنگ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی کے فرمان محمد نے جیت لی، بائیکلستان کلب کے صدیق اللہ نے دوسری اور مردان کی عمرفاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈی جی انفارمیشن خیبرپختونخوا محمد عمران نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نثار احمد، صدر سید شایان علی، سیکرٹری محمد علی سمیت دیگراہم شخصیا ت نے شرکت کی، خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ یوم پاکستان مڈ نائٹ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا23 کلومیٹرروڈ سائیکل ریس رات 10 بجے پتنگ چوک لیوش بزنس سینٹر سے شروع ہوئی اور حیات باد اسپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئی،روڈ ریس میں پہلی پوزیشن ایس ایس جی سی کے فرمان محمد 38منٹ 20 سیکنڈ، دوسری بایکستان کے صدیق اللہ۔ تیسری مردان کے عمر فاروق چوتھی پشاور کے احمد زیب پانچویں ایس ایس جی سی کے یوسف اور چھٹی مردان کے خضر حیات نے حاصل کی،ریس کا افتتاح سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سایکلنگ فیڈریشن نے کیا اختتامی تقریب حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن محمد عمران مھمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز، سرٹیفیکیٹس،ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے میچ میں ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض اویس، محسن، سیفور خان نے انجام دیئے