کوہاٹ(عبدالصمد خٹک)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے صوبے بھر میں مختلف گیمز جاری ہے،کوہاٹ میں ریجنل سپورٹس آفیسرف نے انڈر 16 فٹ بال کا آغاز کردیا، جس میں پہلا میچ گمبٹ زلمی اور درہ مارخور کے مابین کھیلا گیا،درہ مار خور نے 3- 1 سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افیسر اسماعیل وزیر تھے۔ ٹورنامنٹ فضل دین خان ، اور شاہ جی کالونی کے تعاون سے DFA کوہاٹ کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر کی سہولیات اور فٹبال کی تعلیم سے روشناس کیا جائے گا۔اس دوران کھلاڑیوں میں فضل دین کے جانب سے فٹبال کٹس اور کھیلوں کے دیگر سامان بھی تقسیم کیاگیا۔