پشاور کےحمزہ خان نے 37 سال بعد ورلڈ سکو اش جونئیر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

ُپشاور(شاہ زیب خان)خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ابھرتے ہو ئے سکو اش کھلاڑی  حمزہ خان نے 37سال بعد ورلڈ چیمپین شپ  کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔پوری چیمپئن شپ میں حمزہ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔  اس سے قبل جان شیر خان 1986 میں آسٹریلیا میں ورلڈ جونیئر انفرادی چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔انھوں نے1986ہی میں آسٹریلیا کے کریس ڈٹمر اور پاکستان کے جہانگیر خان کو شکست دے کر سینیئر ورلڈ اوپن بھی جیتا تھا۔حمزہ خان نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد میچ میں بہترین واپسی کرتے ہوئے  مصر کے محمد زکریا کومسلسل تین سیٹ جیت کر فائنل تین ایک سے اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم آسٹریلیا کے شہر ملبور ن میں بلند کیا۔۔ اس دوران کمنٹیٹر حمزہ خان کے ٹیلنٹ کو سراہتے رہے اور ان کی جیت پر ایک کمنٹیٹر نے کہا کہ حمزہ خان شو میں خوش آمدید۔ آج پاکستانی سکواش کی واپسی ہوئی ہے۔17 سال کے محمد حمزہ خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے گاں نواں کلی سے ہے۔کئی سال سے وہ اس پختہ ارادے سے سکواش کھیل رہے ہیں کہ انھوں نے پاکستان کو دوبارہ عالمی چیمپیئن بنانا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر انفرادی چیمپئن شپ 18 سے 23 اگست 2023 تک میلبورن، آسٹریلیا میں منعقد ہوئی۔  محمد حمزہ خان اور ایئر کموڈور(ریٹائرڈ)آفتاب صادق قریشی (کنٹیجینٹ منیجر)و پاکستان اسکواش فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، صدر پی ایس ایف، ائیر وائس مارشل کاظم حماد، سینئر نائب صدر اور پوری سکواش فیملی/سکواش سے محبت کرنے والوں کو تقریبا 04 دہائیوں کے بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کا پیغام دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول