آزاد جموں و کشمیر کے آکاش رفیق 37 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن کے فاتح قرار

اسلام آباد(محمد مبین صدیقی)آزاد جموں کشمیر کے آکاش رفیق نے 37 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ جیت لی‘فائنل میں آکاش رفیق نے ہری پور کے عامر گوگا کے خلاف چار صفر سے کامیابی اپنے نام کی‘اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت ملک اکرام اللہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات‘ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے‘ونر آکاش کو تیس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا رنر اپ عامر کوبیس ہزار روپے دئیے گئے

نیہا طارق عباسی خواتین کے منی فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

سیمی فائنل کھیلنے والے فی کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے جبکہ سینٹر بریک کھیلنے والے عامر‘آکاش اور سعد خان فی کس کو چھ چھ ہزار روپے نقد انعام بھی دئیے گئے‘اس سے قبل سیمی فائنل میں پشاور کے شاہ خان اور یاسر شہزاد نے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تاہم انہیں آکاش رفیق اور عامر گوگا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا‘بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ فور پلیئرز کراچی میں ہونیوالے قومی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔

صحفہ اول