کے پی کےانٹر کالجزسالانہ اسپورٹس گالاکی شاندارتقریب
پشاور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ فرنٹیر کالج برائے خواتین میں طلباءاور طالبات کے لیے خیبرپختونخوا انٹر کالجز سالانہ اسپورٹس گالاکی تقریب انٹر کالجز سالانہ اسپورٹس گالا 2025ء اور کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا،سپورٹس گالامیں پشاور زون کے طلباءاور طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔تقریب کا مقصد نہ صرف طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا بلکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی تھا، گیا،فرنٹئیر کالج برائے خواتین کی پرنسپل نے کہا کہ طالبات کا کھیلوں میں بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے اس سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ قائدانہ صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔اس موقع پر مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءاور طالبات کو میڈلز، ٹرافیز اور اسناد دی گئیں،کے پی انٹر کالج سپورٹس گالا تقریب کے موقع پر کالج میں کلچر ڈے کے حوالے سے بھی طالبات نے خوبصورت سٹالز لگائے تھے،تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے محکمہ اعلی تعلیم سہیل آفریدی تھے اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور فرنٹئیر کالج فار ویمن کی پرنسپل شاہین عمر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراءسہیل آفریدی اور مینا خان آفریدی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کالجز کے طلباءاور طالبات نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کسی سے کم نہیں، حکومت طلباء کے لیے کھیلوں کے میدان میں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مہمان خصوصی نے کے پی انٹر کالجز سپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباءاور طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیے جبکہ فرنٹئیر کالج کی پرنسپل نے مہمان خصوصی سمیت دیگر مہمانوں کو خصوصی شیلڈز پیش کئے،