ٓآر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے نیا سیزن کا افتتاح

پشاور (سپورٹس ڈیسک)  میڈیا کرکٹ لیگ کا نیا سیزن پشاور میں شروع ہو گیا اس حوالے سے پشاور پریس کلب میں  کٹ تقسیم کرنے کی کی تقریب  منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان افریدی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر، کابینہ اراکین، ار ایم آئی اسپتال کے نمائندگان، اور مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میڈیا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال میڈیا کرکٹ لیگ میں صحافیوں پر مشتمل پشاور پریس کلب کے 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق لیگ کا مقصد صحافی برادری میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور مثبت سوچ پیدا کرنا ہے۔پشاور پریس کلب کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز دن رات خبروں کی دوڑ میں مصروف رہتے ہیں، اس لیے ان کے لیے ایسی کھیلوں کی سرگرمیاں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتی ہیں,اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات مینا خان افریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صحافیوں کو معاشرتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان میں برداشت، صبر اور ٹیم ورک پیدا کرتے ہیں، اور صحافیوں کی ایسی مثبت سرگرمیوں میں شرکت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آئندہ بھی صحافیوں کے لیے فلاحی اور تفریحی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گی،معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ صحافی صوبے کی آواز ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینا جسمانی و ذہنی صحت کے لیے ضروری ہے، اور حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کے نمائندے بھی اپنی مصروف زندگی میں ایسے مواقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے شریک صحافیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کیں اور تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکائ نے ار ایم آئی انتظامیہ اور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صحافیوں کے درمیان دوستی، یکجہتی اور مثبت رجحانات کو فروغ دیتی ہے

صحفہ اول