پشاور (عبدالصمد خٹک)نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ میں اج دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔حیات آباد اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے آزاد جموں کشمیر کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ جبکہ چارسدہ میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن نے کراچی کو سات وکٹوں سے ہرایا۔نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ میں حیات آباد اسٹیڈیم میں آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد کا میچ کھیلا گیا۔آزاد جموں کشمیر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔اوپنر بلال وحید نے 37،عزیر نوید نے 30اور زین جمیل نے 27رنز بنائے۔اسلام آباد کے باولرزمحمد فیصل اور منیب نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد نے مقررہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔مین آف دی میچ محمد عبداللہ ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7چوکے اور4چھکوں کی مدد سے83رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔آزاد کشمیر کے سفیان نے دو جبکہ ابوبکر ،سیفاللہ اور حنین رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔عبدالکریم اور کریم عادل نے امپائرنگ اور ندیم اختر نے سکورر کے فرائض سرانجام دئیے۔چارسدہ اشفاق کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں فاٹا اور کراچی وائٹ کی ٹیمیں مدمقابل تھی۔کراچی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 263رنز سکورکی۔حزیفہ احسان نے 86اور محمد آزان نے 77رنز بنائے۔دونوں کے درمیان چوتھ وکٹ کی شراکت میں 145رنز کا اضافہ ہوا۔سجاد احمد نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔فاٹا کی محمد طاہر نے طوفانی باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دی۔جبکہ تیمور علی نے دو وکٹ حاصل کی۔جواب میں فاٹا کی جانب سے پاکستان انڈر 19کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان اور جیاد نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70کی رفاقت قائم کی۔اس سکور پر جیاد 21رنز بناکر شفیق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ عثمان خان نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔اور محمد عباس آفریدی کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں سو رنز کی پاٹنرشپ بھی مکمل کی۔ لیکن اس دوران عثمان خان صرف چار رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 96رنز پر عمر کی گیند پر احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔انکی اننگز میں 9چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔اس کے بعد عباس آفریدی اور حارث شاہ کے درمیان 67رنزکی شراکت نے جیت کی راہ ہموار کرلی۔عباس آفریدی 59اور حارث شاہ 40رنز پر ناٹآوٹ رہے۔ماجد حسین اور دلشاد علی نے میچ کو سپر وائز کیا جبکہ محمد جنید نے سکورر کے فرائض سر انجام دیئے۔