باکسر ایمان یاسین بین الاقوامی سطح پر سبز ہلالی پرچم بلند کرنےکیلئے پرعزم

اسلام آباد(مبین صدیقی)ایبٹ آباد کے علاقہ نملی میرا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کم عمر خاتون کھلاڑی ایمان یاسین نے مختصر وقت میں ملکی سطح پر پیچان بنالی ہے کم عمر کھلاڑی  ایمان یاسین نہ صرف ووشو بلکہ باکسنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں انہوں نے مقامی اور قومی سطح کے متعدد مقابلوں میں حصہ لے کر کئی گولڈ اور براؤنز میڈلز اپنے نام کیے ہیں، جو ان کی لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایمان یاسین نے سپورٹس ٹریبیون سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی مارشل آرٹس سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں، اور اسی شوق کے تحت انہوں نے ایبٹ آباد کی مشہور ووشو اور کنگفو اکیڈمی میں تربیت حاصل کی، جو خیبرپختونخوا کی سب سے پرانی اور فعال اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔ ان کی بنیادی تربیت کنگفو ماسٹر حاجی سعید اختر نے دی ہے جن کی رہنمائی میں  نے ڈسٹرکٹ سطح پر کئی ایونٹس میں کامیابیاں حاصل کیں۔ حال ہی میں وہ گجرات میں ہونے والی نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل جیت کر ایبٹ آباد بلکہ خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا ہے

ایمان نے بتایا کہ وہ صرف ووشو تک محدود نہیں بلکہ باکسنگ میں بھی سرگرم ہیں۔ اب تک وہ مختلف سطحوں پر دس فائٹس میں حصہ لے چکی ہیں اور تمام میں گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے باکسنگ کی اعلیٰ تربیت کے لیے اسلام آباد کے ایک معروف کلب سمی باکسنگ ٹائیگر اکیڈمی میں داخلہ لیا ہے، جہاں وہ معروف باکسنگ کوچ سمی سے انکی مقبول “سمی باکسنگ اکیڈمی” میں اپنی فٹنس اور تکنیکی مہارت کو مزید نکھار رہی ہیں۔ ایمان یاسین نے بتایا کہ مارشل آرٹس خواتین کے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی فٹنس برقرار رکھتا ہے بلکہ خواتین کو خوداعتمادی اور اپنی حفاظت کا شعور بھی دیتا ہے۔ ان کے مطابق ووشو اور باکسنگ جیسی کھیلیں خواتین کو مضبوط، بااعتماد اور خود مختار بناتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی بین الاقوامی سطح پر کریں اور سبز ہلالی پرچم کو عالمی میدانوں میں لہرا کر اپنے وطن کا نام روشن کریں۔ اس سلسلے میں ووشو ماسٹر حاجی سعید آختر نے بتایا کہ ایمان یاسین جیسی باصلاحیت اور باحوصلہ خواتین نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ ان کی جدوجہد اس بات کی روشن مثال ہے کہ خواتین اگر حوصلہ رکھیں تو وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں، چاہے وہ ووشو ہو یا باکسنگ،کیونکہ ان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ووشو،کنگفو اورباکسنگ دونوں میں خودکومنواسکتی ہیں۔

صحفہ اول