انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(سردار زرید)انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی، گیمز میں ضم اضلاع کے 800 سے زائددینی مدارس کے طلباء 5 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں۔گیمز کا باضابط افتتاح کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کیا ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری،سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر)مشتاق احمد، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ڈائریکٹراپریشن عزیز اللہ،اے ڈی ایڈمن عمران اللہ،اے ڈی سپورٹس راحید گل، ایوب خان ، ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام دوسری مرتبہ قبائلی ضم اضلا ع دینی مدارس کے مابین سپورٹس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے،افتتاحی تقریب کے موقع پر ضم اضلاع کے تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا، جبکہ ضلع خیبرکے بچوں نے شاندار پی ٹی شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصو ل کی، گیمز میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی، اور قراء ت کے مقابلے شامل ہیں کرکٹ مقابلے اسلامیہ کالج گراؤنڈ کرکٹ گراؤنڈ، فٹبال طہماس خان فٹبال سٹیڈیم، والی بال، رسہ کشی اور تلاوت کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگے، مقابلے چار دن تک جاری رہینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول