نیہا طارق عباسی خواتین کے منی فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)عراق کے شہر اربیل میں خواتین کا منی فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے 23 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ پاکستان گروپ اے میں کردستان، لبنان، سوئٹزرلینڈ، قازقستان اور اردن کے ساتھ ہے۔ گروپ بی میں تیونس، مصر، یوگنڈا، ہیٹی اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔ نیہا پہلے ہزارہ ریجن میں کراٹے کی کھلاڑی اور کوچ تھیں، ایبٹ کے علاقہ سرکل بکوٹ پتن کلاں سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون نہاء طارق عباسی عراق میں منعقد ہونے والے منی فٹ بال ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
عراق روانگی سے قبل نہاء طارق عباسی نے اپنے بین الاقوامی ٹورنامنٹ انتخاب پر خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باوقار پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ہزارہ خطے کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مواقع کھیلوں میں خواتین کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی راہ ہموار کرتے ہیں،

نہاء طارق عباسی روانگی سے قبل بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت پر ایبٹ آباد اور گردونواح میں جشن منایا گیا، اس موقع پرشائقین نے کہا ہے کہ نہاء کا انتخاب پورے خیبر پختونخواہ اور پاکستان کے لئے قبال فخر ہے جو کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ نیہا کا سفر پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی پہچان کی عکاسی کرتا ہے اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

صحفہ اول