خیبرپختونخوا کےسیکریٹری کھیل کاگرینڈ یوتھ کمپلیکس پشاورکادورہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا کےسیکریٹری کھیل وامور نوجوانان سعادت حسن کا گرینڈ یوتھ کمپلیکس پشاور کا دورہ۔سیکرٹری کھیل کا گرینڈ یوتھ کمپلیکس کے تعمیراتی کام کو اس سال دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی کمپلیکس میں اسکلز ڈویلپمنٹ، آئی ٹی لیب،انکیوبیشن سینٹرز اور کو-ورکنگ اسپیسز شامل ہیں,500 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم، کانفرنس ہالز اور کیریئر کاؤنسلنگ رومز بھی منصوبے میں تعمیر کیے جا رہے ہیں,سیکریٹری کھیل نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا,سیکرٹری کھیل سعادت حسن نے کہا کہ گرینڈ یوتھ کمپلیکس صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک ہمہ جہت منصوبہ ہے۔منصوبہ صوبے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

صحفہ اول