اسلام آباد(محمد مبین صدیقی)صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ چوبیس نومبر سے تیس نومبر تک اسلام آباد میں انٹرنیشنل ٹینس مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں ساٹھ ممالک سے بڑی تعداد میں ٹینس کھلاڑی شرکت کیلئے آ رہے ہیں جس میں امریکہ‘آسٹریلیا‘سینٹرل ایشیا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جس کے لئے پچاس ہزار یو ایس ڈالر انعامی رقم رکھی گئی ہے اسلام آباد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں انہوں نے ان مقابلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ان کے ہمراہ سابق فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور نیشنل فٹبالر شاہد خان شنوای‘پی ٹی ایف کے کرنل (ر) گل رحمان بھی موجود تھے
بینظیر بھٹوویمن یونیورسٹی میں ٹینس کورٹ کا افتتاح
اعصام الحق نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا گیا کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس کی تزئین و آرائش کی جائے اور انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ کے پی سے اچھے ٹینس کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اوربہترین کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں ٹریننگ بھی کروا رہے ہیں اور انہیں بیرون ممالک بھی مقابلوں کے لئے بھجوایا جارہا ہے امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔