یوتھ سپورٹس فٹبال وومن لیگ کے لیےٹرائلز مکمل

ایبٹ آباد(شہناز یوسفزئی)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خواتین فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال وومن لیگ کے لیے گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کی ڈائیریکٹر سپورٹس اور آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک کی زیرنگرانی ایبٹ آباد سنٹر میں پہلے دن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ٹرائلز کا انعقاد پولیس گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں ہزارہ بھر سے درجنوں فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن وومن ونگ کی ڈویژنل صدر ڈاکٹر شاٸستہ جدون تھیں جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ٹرائلز کا افتتاح کیا بعد ازاں ٹرائلز میں شریک بچیوں کا مہمان خصوصی کےساتھ تعارف کرایا گیا تقریب کے آخر میں آرگنائزنگ سیکرٹری اور باچا خان یونیورسٹی کے ڈائیریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کا بنیادی مقصد خواتین میں کھیلوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جسکے لیے ہم نے چترال اور سوات میں کامیاب ٹرائلز لیے اور اسی طرح آج ایبٹ آباد سے ہوتے ہوئے دوسرے ریجنز میں بھی ٹرائلز لینے کا سلسلہ جاری رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول