نیشنل ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس پشاور میں اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کراٹے فیڈریشن اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ نیشنل ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی، کورس میں صوبہ بھر سے پچاس سے زائد کوچز نے تجربہ کار اورسنیئر کوچز سے کراٹے کی جدید ترین ٹیکنیکس اورنت نئے رولز سے بھرپورآگاہی حاصل کی، اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا عرفان علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمدجہانگیر مہمان، خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان، کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سینسی خالد نور،کوآرڈی نیٹرخیبرپختونخوا سینسی شاہ فیصل پرائیڈ آف پرفارمنس ساوتھ ایشین گولڈ میدلسٹ سینسی فرمان احمد،ورلڈ کوالیفائیڈ جج اعجاز الحق سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ نیشنل ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی جس میں صوبے بھر سے پچاس سے زائد مرد وخواتین کوچز نے کوالیفائیڈ کوچز سے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے رولز مختلف ٹیکنیکس سے آگاہی حاصل کی، کورس میں ڈاکٹر وصی اللہ، ڈاکٹر مریم اسحاق اور محمد احمد نعیم نے لیکچرز دیئے جبکہ پرائیڈ آف پرفارمنس ساوتھ ایشین گولڈ میدلسٹ سینسی فرمان احمدسینسی خالدنور، سینسی اعجاز الحق نے کھلاریوں کومختلف ٹیکنیکس اورولز سے روشناس کیا۔ تین روزہ کورس میں شرکاء کو کوچ کے کردار، کھیلوں میں ہراسانی، غذائیت، انجری اور ریکوری، انٹی ڈوپنگ سمیت دیگر امور اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے رولز بارے آگاہی دینے کے علاوہ انہیں عملی تربیت دی گئی،آخری روز شرکاء سے تھیوری کا امتحان اور عملی تربیت کا جائزہ لیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین محمد جہانگیر نے پشاورمیں کورس کوانعقادکووقت ہی اہم ضرورت قرارریتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن کوچز کی استعداد کار بڑھانے میں ہر قسم تعاون کرے گا۔جس کا فائدہ صوبے اور ملک کے کھلاڑیوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی، لاہور، اسلام آباد میں کورس منعقد ہوئے لیکن خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن نے اس کورس کو بہترین انداز سے منعقد کرایاجس کا کریڈٹ کوارڈینیٹر خیبرپختونخوا شاہ فیصل اورجنرل سیکرٹری خالد نور کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ کراٹے کھیل فروغ وترقی میں اہم رول ادا کیا،امید ہے کوچنگ کورسے صوبے کے بچوں اوربچیوں کوکافی کچھ سیکھنے کاموقع ملا جوکہ آنے والے وقتوں میں ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ڈائریکٹریوتھ خیبرپختونخوا عرفان علی نے کہا کہ محکمہ کھیل وامور نوجوانان صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم رول ادا کررہا ہے اور اپنے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا ہے ہمارے ڈیپارٹمنٹ کیلئے فخر کی بات ہے کہ پورے پاکستان میں سب سے بہترین کوچنگ کورس کا انعقاد پشاور میں منعقد ہو، تقریب کے آخر میں کورس میں شریک تمام کوچز میں مہمان خصوصی نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول