ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدرعہدے سے مستعفی

آسٹریلیا(شاہ زیب خان)لوئس روبیلز نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ فائنل میڈل تقریب کے دوران اسپین کی فارورڈ جینی ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دینے پر شدید تنقید کے بعد ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے تاہم لوئس روبیلز نے اصرار کیا ہے کہ وہ “سچائی کی فتح” کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تقریباً دو ہفتے قبل فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کی کامیابی کے بعد تقریب کے دوران جینی ہرموسو سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوئس روبیلز نے بوسہ لیا تھا جس پر فٹ بال شائقین اور فیفا ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بوسہ لینے پر اسپین فٹ بال ٹیم نے مزید کھلنے سے بھی انکار کر دیا تھا صورت حال خراب ہونے پر لوئس روبیلز نے استعفی کا اعلان کیا ہے اسپین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے مزید کاروائی کا امکان ہے یاد رہے کہ فیفا نے لوئس روبیلز کی بنیادی رکنیت چھ ماہ کیلئے معطل کر رکھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول