پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیرانتظام ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
پشاور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان لیکروس فیڈریشن اور اسلام آباد لیکروس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ڈویڑنل پبلک اسکول اینڈ کالج راولپنڈی میں کامیاب لیکروس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں 40 طالبات اور 40 بچوں نے شرکت کی اور کھیل کے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔یہ پروگرام ڈائریکٹر اسپورٹس، مس راحت سلطانہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عارف محمود نے کھلاڑیوں میںلیکروس اسٹکس، سووینئر اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔پرنسپل ڈویڑنل پبلک اسکول اینڈ کالج نے اس کوشش کو سراہا اور لیکروس کے فروغ کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ کھلاڑیوں کی تربیت مس بینش فاطمہ اور انٹرنیشنل کوچ عرفان خان نے فراہم کی جبکہ پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری طیفور زرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ ورکشاپ پاکستان میں لیکروس کے فروغ خصوصاً نوجوانوں اور خواتین کے درمیان کھیل کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا