تعلیمی اداروں میں چہرے کی بناوٹ وخوبصورتی بارے آگاہی دی جائےگی
سردار اشتیاق
جدید ترین ٹیکنالوجی کے امتزاج سے چہرے اور جسم کے نان سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے مکمل اور قابل عمل اپروچ متعارف کرائی گئی
نجی ادارے کی جانب سے ری انٹری ڈیوس یور سلیف کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا جس میں شہریوں کو ان جسم اور چہرے کے خدوخال کے حوالے سے آگاہی دی گئی اس حوالے سے جدید لیپو ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی اور موقع پر لیپو ٹیکنالوجی ٹریٹمنٹ کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔اس عملی مظاہرے کے دوران درجنوں شہری موجود تھے نجی ادارے تھری ڈی لائف سٹائل کے ڈاریکٹر سردار اشتیاق اور تصدق گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے امتزاج سے چہرے اور جسم کے نان سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے مکمل اور قابل عمل اپروچ متعارف کرائی ہے پشاور میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے بعد اب آگاہی مہم مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ضم اضلاع اور تعلیمی اداروں میں چہرے کی بناوٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت مشاورت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں فیفٹ جنریشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کو غیر جراحی علاج معالجہ ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے۔