پشاور(شاہ زیب خان)
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زہر اہتمام جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے پاکستان جونیئرز انڈر-21 ہاکی تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا. اولمپیئن حنیف خان ٹیم مینجر کی زیر نگرانی مزکورہ کیمپ میں منتخب کھلاڑیوں کو لاھور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کے مرحلہ کے بعد اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان، اولمپین شکیل عباسی اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے انتخاب کیا۔
اس موقع پر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپین حنیف خان ,کوچز پینل میں عدنان ذاکر انٹرنیشنل، اولمپیئن مدثرعلی خان، آصف احمد خان انٹرنیشنل، اولمپین ذیشان اشرف شامل ہیں،انکے علاوہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ رائے عثمان اکبر,ڈریگ فلکرز کوچ رانا زبیر، گول کیپرز کوچ مظہر عباس انٹرنیشنل , ٹیم میڈیا آفیسر/ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، ٹیم ڈاکٹر ماہر غذایات ڈاکٹر میثاق رضوی، فزیکل ٹرینر عمران خان اور فزیوتھراپسٹ محمد اسلم موجود تھے.
پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ جو کہ ڈیفینس ہاکی ایرینا، ڈی ایچ اے لاھور منعقد ھورہا ہے. پہلے دن کوچز پینل نے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول جانچنے کیلئے مختلف فزیکل ٹیسٹ لئے.
واضع رہے مینز جونیئر ایشیا کپ کا نواں ایڈیشن عمان کے شہر سلالہ میں ہونے والا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق کپ 23 مئی کو شروع ہوگا اور یکم جون 2023 کو اختتام پذیر ہوگا.اس ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے دس جونیئر قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، چائنیز تائپے، بھارت، جاپان، کوریا، ملائیشیا، عمان، پاکستان، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں