نیشنل گیمز ، کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مقامات پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(شاہ زیب خان)نیشنل گیمز میں مختلف صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ سے آنیوالے کھلاڑیوں کو اپنے کھیلوں کے مقامات پر پہنچنے میں ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، اور کم ٹرانسپورٹ کی وجہ سے متعدد ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ پا رہی ، بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق کم و بیش سات ہزار کے قریب کھلاڑی نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف حصوںسے آئے ہوئے ہیں جبکہ کھیلوں کے مختلف مقابلے مختلف مقامات پر کروائے جارہے ہیں جن میںآرچری ، جوڈو اور تائیکوانڈوکے مقابلے بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں کروائے جارہے جبکہ دیگر مقابلے بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ گراﺅنڈز پر کروائے جارہے ہیں جہاں پر بروقت کھلاڑیوں اور آفیشل کا پہنچنا بعض اوقات ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث انہیں مسائل سے دوچار کررہا ہے اور متعددٹیموں نے پرائیویٹ طور پر پہلے روز اپنے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا.جبکہ گاڑیاںانہیں لینے کیلئے ان کے متعلقہ جگہوں پر نہیں بھیجی گئی تھی. ذرائع کے مطابق بلوچستان سپورٹس بورڈ نے ٹرانسپورٹ کا انتظام بیوٹم سپورٹس کمپلیکس کے رضاکاروں کے حوالے کیا ہے اور انہیں چودہ گاڑیاںفراہم کی ہیںجس میں وہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ان کے متعلقہ گراﺅنڈزپر پہنچا رہے ہیں اسی طرح گیارہ گاڑیاں پرائیویٹ طور پر لی گئی ہیں اور ٹوٹل پچیس گاڑیوں سے نیشنل گیمز کو بلوچستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کی سہولت دے رہی ہیں جوناکافی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحفہ اول